رائے گڑھ، 30 نومبر (ہ س)۔ ضلع کے کیروڑی مل نگر علاقے کے یونیورسل کمپیوٹر میں کل رات چوروں نے دکان کا شٹر کاٹ کر 27 عدد لیپ پر ہاتھ صاف کر دیا۔ جمعرات کی صبح جب علاقے کے لوگوں نے دکان کے شٹر کو ٹوٹا ہوا دیکھا ،تب دکان کے مالک کو واقعے کی اطلاع دی۔
دکان مالک نے دکان کھولی تو اندر سے 27 لیپ ٹاپ چوری ہو چکے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ چوری سے قبل چوروں نے ارد گرد کے تین چار گھروں کے مین گیٹ باہر تالا لگا دیا تھاتاکہ انہیں چوری کرنے میں آسانی ہو ۔ تاہم چور دکان سے چوری کرتے اور باہر نکلتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد کوٹرا روڈ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
