نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے آج کمزور رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل اتار- چڑھاو کا سامنا کرنے کے بعد گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی مارکیٹ میں آج دباو دکھائی دے رہا ہے۔
بروکریج ایجنسیوں کی جانب سے ٹیک کمپنیوں کو ڈاون گریڈ کر دیئے جانے کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ درج کی گئی ۔ جبکہ ڈاو جونز فلیٹ سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس گزشتہ سیشن میں 0.86 فیصد گر کر 4,728.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح اکتوبر کے بعد پہلی بار نیس ڈیک 299.22 پوائنٹس یعنی 1.99 فیصد گر کر 14,712.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ 37,695.44 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آیا۔
گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار بھی ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.15 فیصد گر کر 7,721.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,530.86 پوائنٹس پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام ہوا۔ دوسری جانب ڈی اے ایکس انڈیکس 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 16,769.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج مسلسل فروخت کا دباو ہے۔ ایشیا کے 9 مارکیٹوں میں سے 8 مارکیٹس کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ رنگ میںکاروبار کر رہے ہیں ۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں آج چھٹی ہونے کی وجہ سے نکئی انڈیکس میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔
گفٹ نفٹی 89 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 21,663.50 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.58 فیصد گر کر 3,211.26 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس بھی اب تک کے کاروبار میں 203.10 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد گر کر 16,585.45 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 311.87 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 17,541.89 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
کوسپی انڈیکس بھی آج بڑی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 2.01 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 2,616.18 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,432.77 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.35 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,297.72 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد کی کمی کے ساتھ 2,957.34 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
