نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ تھانہخیالہ پولیس نے سرجیکل بلیڈ سے ڈرا کر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت نکھل اور نریش عرف گوتم کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں رگھویر نگر علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے پاس سے سرجیکل بلیڈ، ایک موبائل اور جرم میں استعمال ہونے والی اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔
ڈی سی پی وچترا ویر نے کہا کہ 7 جنوری کو پولیس کو ایک واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ سیر کے لیے جا رہا تھا۔ اس دوران اسکوٹی پر سوار تین بدمعاش اس کے پاس پہنچے اور اس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور 500 روپے لوٹ لئے۔ ساتھ ہی ان کی پٹائی کرنے کے بعد انہوں نے زبردستی 500 روپے پے ٹی ایم اکاونٹ میں منتقل کروا لیے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔
پولیس ٹیم نے تکنیکی نگرانی کی مدد سے اس معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پے ٹی ایم سے جس اکاو¿نٹ میں رقم ٹرانسفر کی گئی تھی، اس کا پتہ لگایا گیا۔ چنانچہ ان دونوں کی شناخت ہوگئی اور پھر پولیس ٹیم نے ان دونوں کو پشچم پوری کے ڈسٹرکٹ پارک سے پکڑ لیا۔ ان کے قبضے سے موبائل اور سرجیکل بلیڈ برآمد ہوئے اور واردات میں استعمال ہونے والی اسکوٹی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ پولیس ٹیم اس کے تیسرے ساتھی مناو عرف دیپک کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
