بیگوسرائے، 21 دسمبر(ہ س)۔
بیگوسرائے میں جرائم پیشہ افراد کی دہشت جاری ہے۔ جہاں جرائم پیشہ افراد دن دہاڑے جی ڈی کالج کے قریب رتنا مندرجوئیلرس سے ایک کروڑ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔بے خوف بدمعاشوں نےلوٹ کے دوران ایک کارکن کو گولی مار دی۔ جن کا علاج نجی اسپتال میں جاری ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار چار بدمعاش صارف بن کر دکان میں داخل ہوئے اوراسلحہ لہرانے لگے۔ دکان میں رکھے زیورات کو تھیلےمیں بھرنے لگے۔ دکان کے عملے نے احتجاج کیا تو اسے گولی مار دی گئی۔ عملہ کو گولی لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔ بدمعاشوں نے ڈکیتی کے بعد دکان کے باہر چار راؤنڈ فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر بیگوسرائے ایس پی موقع پر پہنچے اور واقعہ کی معلومات حاصل کی۔
ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ رتن پور اسسٹنٹ تھانہ کو اطلاع ملی تھی کہ رتنا مندر کی دکان میں فائرنگ اور لوٹ مار کی جارہی ہے۔ دکان کی چھان بین سے معلوم ہوا کہ بدمعاشوں کی تعداد چار سے پانچ تھی۔ جس میں دو بدمعاش صارف بن کر اندرداخل ہوئے اور پانچ چھ منٹ تک زیورات وغیرہ کو دیکھنے کے بعد زیورات بیگ میں رکھنے لگے۔ پھر دکان کے اندر رکھا گیا الارم سسٹم بجنے لگا اور احتجاج بھی کیاگیا۔ جس کے بعد مجرم نے عملے کو گولی مار دی۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
