بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 خاص رہا۔ شاہ رخ کی اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔ اب ان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ کے مداحوں نے ممبئی کے مشہور تھیٹر گیٹی گیلکسی کے باہر جشن منایا۔ اس جشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
آتش بازی اور ڈھول
شائقین نے فلم ‘ڈنکی’ کے پہلے شو کا پہلا دن ڈھول اور آتش بازی کے ساتھ منایا۔ لوگوں کا ایک بڑا ہجوم تھیٹر کے باہر جمع تھا۔ تھیٹرز کے باہر مختلف مقامات پر شاہ رخ خان کے بڑے کٹ آو¿ٹ بھی لگائے گئے تھے۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہ رخ کے مداح ڈھول کی تھاپ پر ایک ساتھ رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ شائقین فلائٹ کے کٹ آو¿ٹ کے ساتھ ڈانس کر رہے تھے جن پر ‘ڈنکی’ لکھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، آپ لوگوں کا شکریہ، امید ہے کہ آپ سب لطف اندوز ہوں گے۔
شائقین نے تھیٹر کے اندر بھی جشن منایا
ڈ نکی کا شو شروع ہوا تو تھیٹر کے اندر موجود شائقین بھی خوشی سے اچھل پڑے۔ فلم کے گانے لوٹ پوٹ گیا پر شائقین نے تھیٹر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ فلم کے کچھ مناظر کے بعد حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘ڈ نکی’ میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
