بیجاپور، 7 جنوری (ہ س)۔ نکسلیوں نے ضلع کے پامیڑ تھانہ علاقے کے تحت دھرمارم اور چنتاواگو کے درمیان چار آئی ای ڈی نصب کیے تھے۔ بی ڈی ایس سپاہیوں نے نکسلیوں کی طرف سے لگائے گئے چاروں آئی ای ڈی برآمد کر کے انہیں بحفاظت ناکارہ بنا دیا ہے۔
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق سی آر پی ایف اور پامیڑ پولیس اسٹیشن کی ایک مشترکہ ٹیم اتوار کو چنتاواگو کیمپ سے تلاشی مہم پر نکلی تھی۔ اس دوران دھرمارم اور چنتاواگو کے درمیان پانچ کلو اور آٹھ کلو کے دو آئی ای ڈی اور تین کلو کے دو آئی ای ڈی برآمد کئے گئے۔ چاروں آئی ای ڈی کو سی آر پی ایف 151 بٹالین کی بی ڈی ایس ٹیم نے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے کمانڈ سوئچ سسٹم کے ذریعے چار مختلف مقامات پر تمام آئی ای ڈی نصب کر رکھے تھے۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
