نئی دہلی، 18 نومبر (ہ س)۔
باہری دہلی کے رنہولا تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت بگو ساہ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ باپرولا وارڈ کے پردھان انکلیو کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش صبح سویرے یہاں پارک میں ملی۔ اسے سر پر کسی چیز سے مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منگل پوری کے سنجے گاندھی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس نے متوفی کے بھائی کو پوچھ گچھ کے لیے موقع پر بلایا، تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ بگو ساہ کی آپسی دشمنی، پیسوں کے لین دین سے یا کوئی اور معاملہ تھا۔
ہندوستھان سماچار
