رانچی، 02 نومبر (ہ س)۔
جمعرات کو شہر کے بریاتو تھانہ علاقہ کے تحت ریمس کے ہاسٹل نمبر پانچ سے ایک نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملی۔ لاش کی شناخت ڈاکٹر مدن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مدورائی، تمل ناڈو کا رہنے والا تھا۔ فارنزک اینڈ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔
صدر ڈی ایس پی پربھات رنجن بروار نے بتایا کہ یہ واقعہ ریمس کے ہاسٹل نمبر پانچ میں پیش آیا۔ تحقیقات کے دوران ہاسٹل کی چھت پر نوجوان کے پاو¿ں کے نشانات ملے۔ نشان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان نے آگ لگنے کے بعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ ہاسٹل کی چھت سے بھاری مقدار میں موبائل پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی معاملہ واضح ہو سکے گا۔ ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، وہ ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی جمع کر رہی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
