نئی دہلی ،یکم نومبر (ہ س)۔
یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے لین دین میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یو پی آئی نے اکتوبر میں کل 17.16 لاکھ کروڑ روپے کے 1141 کروڑ لین دین پر کارروائی کی۔ یہ لگاتار تیسرا مہینہ ہے جب یو پی آئی کے ذریعے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا لین دین ہوا ہے۔
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے بدھ کو ’ایکس‘ پوسٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اکتوبر میں 17.16 لاکھ کروڑ روپے کے کل 1141 کروڑ لین دین ہوئے ہیں۔ ستمبر میں یوپی آئی کے ذریعے 15.80 لاکھ کروڑ روپے کے 1,056 کروڑ لین دین ہوئے۔ اگست میں یو پی آئی کے ذریعے 15.76 لاکھ روپے کے 1058 کروڑ لین دین کیے گئے۔این پی سی آئی کے مطابق مالی سال 2022-23 میں یو پی آئی پلیٹ فارم نے 139 لاکھ کروڑ روپے کے کل 8,376 کروڑ لین دین پر کارروائی کی۔ اس سے پہلے مالی سال 2021-22 میں 84 لاکھ کروڑ روپے کے 4,597 کروڑ لین دین پر کارروائی ہوئی تھی۔ پی ڈبلیو سی انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی آئی لین دین مالی سال 2026-27 تک روزانہ 100 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
