علی گڑھ، 7جنوری(ہ س)۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے چلن سے باہر ہوئے دو ہزار روپے کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی سہولت ڈاک خانوں کو فراہم کی ہے،لیکن علی گڑھ میں محکمہ ڈاک کے اہلکار ابھی بھی تفصیلی احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد ہی شہریوں کو یہ سہولت مل سکے گی۔
آر بی آئی کے مطابق نوٹ تبدیل کرنے کے لیے پہلےآن لائن درخواست فارم بھرنا ہوگا۔وہیں ایک بار میں زیادہ سے زیادہ بیس ہزار روپے کے نوٹ اکاؤنٹ میں جمع یا تبدیل کیے جاسکتے ہیں واضح رہے دو ہزار روپے کے نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں لیا گیا تھا، اسکے لیے مقر کی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔ پوسٹ آفس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار سنگھ کے مطابق آر بی آئی کی سطح سے لیے گئے فیصلے کا تفصیلی حکم ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔آٹھ جنوری تک نیا آرڈر ملنے کا امکان ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
