پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں، خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 26 اکتوبر ۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 90 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 86 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر رہی۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.28 ڈالر یعنی 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 89.85 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.19 ڈالر یعنی 0.22 فیصد کمی کے ساتھ 85.20 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
