ڈابر انڈیا کو جی ایس ٹی ادائیگی سے متعلق 321 کروڑ روپئے کا نوٹس
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کی مشہور دوائیں و دیگر اشیا بنانے والی کمپنی ڈابر انڈیا لمیٹڈ کو گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ جی ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کمپنی کو 321 کروڑ روپئے کا نوٹس بھیجا ہے۔ کمپنی اس نوٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔
ڈابر انڈیا نے منگل کو اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ اسے جی ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل سے 320.60 کروڑ روپئے کا جی ایس ٹی ادا کرنے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مرکزی جی ایس ٹی (سی جی ایس ٹی) ایکٹ 2017 کے سیکشن 74(5) کے تحت ٹیکس کی ذمہ داری کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ اس میں کمپنی کو سود اور جرمانے کے ساتھ جی ایس ٹی کے طور پر 3,20,60,53,069 کروڑ روپئے ادا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
روزانہ استعمال کا سامان بنانے والی کمپنی ڈابور انڈیا لمیٹڈ نے کہا کہ کمپنی متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ میرٹ پر کیس کو چیلنج کرے گی۔ تاہم، ڈابر نے واضح کیا ہے کہ جی ایس ٹی کی مانگ کا کمپنی کی مالی، آپریشنل یا دیگر سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ اثر ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق امور تک محدود رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
