نئی دہلی۔ مقامی صرافہ بازار میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اس کمی کے باوجود ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 74 ہزار روپئے فی 10 گرام سے اوپرکاروبار کر رہا ہے، جب کہ چینئی میں اس کی قیمت اب بھی 75 ہزار روپئے فی 10 گرام سے اوپر ہے۔ اسی طرح کمزوری کے باوجود 22 کیرٹ سونا بھی 68 ہزار روپئے فی 10 گرام کی سطح پر برقرار ہے۔ سونے کی طرح چاندی بھی آج معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہی ہے۔ اس کمزوری کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں چاندی 86,400 روپئے فی کلو کی سطح پر تجارت کر رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 74,380 روپئے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 68,200 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 74,2300 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 68,040 روپئے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چینئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 75,100 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 68,840 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 74,280 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 68,100 روپئے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 74,230 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 68,040 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمت میں ہلکی سی کمزوری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 74،230 روپئے فی 10 گرام پر کاروبارکر رہا ہے۔ ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 68,040 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
