نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔ اکتوبر میں ملک کی آٹھ بڑی بنیادی صنعتوں نے 12.1 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ ستمبر میں یہ شرح 8.1 فیصد تھی۔ تاہم گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ 0.7 فیصد تھی۔ رواں مالی سال 2023-24 میں اپریل سے اکتوبر تک آٹھ بنیادی صنعتوں کی پیداواری نمو 8.6 فیصد رہی جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 8.4 فیصد تھی۔
وزارت تجارت و صنعت نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں آٹھ بنیادی صنعتوں کی پیداوار میں 12.1 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں یہ 8.1 فیصد تھا۔ وزارت کے مطابق بنیادی صنعتوں میں ترقی کی بنیادی وجہ کمزور تقابلی بنیاد اور چار شعبوں کوئلہ، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی میں دوہرے ہندسے کی ترقی ہے۔ کھاد کے علاوہ تمام شعبوں میں اچھی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں کوئلے کے شعبے کی پیداوار میں 18.4 فیصد، اسٹیل کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں سیمنٹ کی پیداوار 17.1 فیصد رہی۔ بجلی کی پیداوار میں 20.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں خام تیل کی پیداوار میں 1.3 فیصد اور قدرتی گیس کی پیداوار میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ریفائنری مصنوعات کی پیداوار 4.2 فیصد رہی ہے۔ تاہم کھاد کی پیداوار میں اضافہ 5.3 فیصد رہا۔
آٹھ بڑی بنیادی صنعتیں (بنیادی شعبے) کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی ہیں۔ انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) میں ان کا حصہ 40.27 فیصد ہے۔
ہندوستھان سماچار
