نئی دہلی، 16 اکتوبر ۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزور سگنلز موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی مارکیٹ میں دباو رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچر زآج معمولی اضافے کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی مارکیٹ انڈیکس بھی آخری سیشن کے دوران بڑے خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح آج ایشیائی بازاروں میں مسلسل دباوہے۔
کمزور کنزیومر سینٹی منٹس اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے وال اسٹریٹ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں رہا۔ ڈاو¿ جونز معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ نیس ڈیک اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.50 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,327.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 166.98 پوائنٹس یعنی 1.23 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 13,407.23 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کی تجارت کا اختتام کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز اس وقت 0.09 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 33,700.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل دباورہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.59 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,599.60 پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 101 پوائنٹس یعنی 1.44 فیصدٹوٹ کر گزشتہ سیشن کا کاروبار7,003.53 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 238.37 پوائنٹس یعنی 1.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 15,186.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج مسلسل دباو نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 مارکیٹوں میں سے 8 کے انڈیکس کمی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں جبکہ صرف ایک انڈیکس میں معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔گفٹ نفٹی اب تک0.07 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 19,715 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر کاروبار کر رہا ہے۔ گفٹ نفٹی کے علاوہ ایشیا کے تمام انڈیکس سرخ رنگ میں ہیں۔
نکئی انڈیکس 638.47 پوائنٹس یعنی 1.98 فیصد کی زبردست کمی کے ساتھ 31,677.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.97 فیصد کمی کے ساتھ 1,422.24 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں بھی اب تک 1.28 فیصد کی کمزوری درج کی گئی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 2,424.74 پوائنٹس کی سطح پرنظر آ رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 146.87 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد کمی کے ساتھ 16,635.70 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.59 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,167.04 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.43 فیصد ٹوٹ کر 17737.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.36 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,901.97 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.40 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,075.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں ۔
