• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > حماس اسرائیل لڑائی: غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام میں بھی پہنچے جنگ کے شعلے
International

حماس اسرائیل لڑائی: غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ لبنان اور شام میں بھی پہنچے جنگ کے شعلے

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 1:17 pm
CliQ INDIA
Share
7 Min Read
SHARE

تل ابیب/یروشلم، 16 اکتوبر ۔ رواں ماہ کی سات تاریخ کو فلسطین کی جنگجو تنظیم حماس کے اسرائیل پر کئے گئے خطرناک حملے کے بعد نہ صرف غزہ پٹی بلکہ لبنان اور شام بھی جنگ کے شعلوں میں جلنے لگے ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں واقع حماس کے ٹھکانوں پر آسمان سے زمین تک قہر برپا کر رہی ہیں ۔ اس سے غزہ میں انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

شدید تصادم کا خدشہ:

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے امریکہ، مصر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے درمیان گزشتہ روزسنجیدگی سے مذاکرات ہوئے۔ لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے ساتھ جھڑپوں اور شام کے اندر اسرائیلی فضائی حملوں نے خطے میں وسیع تصادم کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

حماس کو نہیں چھوڑیں گے: نیتن یاہو

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر زمینی جنگ کے لیے تیار اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی سیکورٹی فورسز حماس کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد پرسکون ہوںگی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہریوں کو مرکزی شاہراہ سے انخلا کے لیے دو پہر تین گھنٹے کی پیشکش کی تاہم غزہ کی وزارت صحت نے اسپتالوں کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ غزہ کے سب سے بڑے میڈیکل کمپلیکس الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلیمہ نے کہا کہ غزہ میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جو ہمارے انتہائی نگہداشت یونٹ یا نوزائیدہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ یا یہاں تک کہ آپریٹنگ کمروں میں مریضوں کی تعداد کو قبول کر سکے۔

خوراک اور ضروری اشیا کا بحران:

میڈیا رپورٹس میں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ میں کم از کم 2,670 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بند مصر کی سرحدی گزرگاہ کے قریب رفح میں ایک مکان پر اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ لوگ پہلے ہی بے گھر ہو چکے ہیں۔ خوراک اور پانی کی رسد میں کمی کا سامنا ہے۔ تاہم امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک حصے میں پانی کی سپلائی بحال کر دی ہے۔

حزب اللہ نے میزائل داغنا شروع کر دیا:

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان پر غلبہ رکھنے والے طاقتور ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے شتولہ کی اسرائیلی کمیونٹی پر میزائل داغے ہیں۔ اس دوران ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

شام کے شہر حلب میں اسرائیلی فضائی حملے:

اطلاعات کے مطابق رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں شام کے شہر حلب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا۔ فلسطینی میڈیا نے پیر کی صبح اطلاع دی ہے کہ اتوار اب تک کی سب سے پرتشدد رات تھی۔ حماس نے شدید حملہ کیا۔ حماس نے شمالی اسرائیل اور حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا۔

یرغمالیوں کو غیر مشروط رہا کریں:

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے حماس سے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کو بغیر کسی شرط کے فوری رہا کرے۔ اس نے اسرائیل سے بھی اپیل کی ہے۔ گوٹیریس نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کو انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے پابندیاں ہٹانی چاہئیں۔ گوٹیرس نے کہا کہ اس میں کسی سودے بازی کی ضرورت نہیں ہے۔

کہاں- کتنا خون بہایا گیا:

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں اب تک 1400 افراد مارے جا چکے ہیں۔ 3600 سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ پٹی میں تقریباً 2500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ حماس نے غزہ پٹی میں تقریباً 150 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

امریکہ ہر لمحہ اسرائیل کے ساتھ ہے:

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یہ اسرائیلی حکومت کی ذمہ داری بھیہے۔ اس جنگ میں ہمارے چار بنیادی مقاصد ہیں۔ سب سے پہلے ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ دوسرا- کسی دوسرے ملک میں جنگ کی وجہ سے کوئی تشدد نہ ہو۔ تیسرا- امریکی شہریوں سمیت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی۔ چوتھا- غزہ میں انسانی بحران کو حل کیا جائے۔ ہم کل بھی اسرائیل کے ساتھ تھے، آج بھی اس کے ساتھ ہیںاور کل بھی اسرائیل کے ساتھ رہیں گے۔ ہر دن اور ہر لمحہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلنکن مصر سے قبل اردن، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی:

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کے گروپ نے ملاقات کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد ہمارے پیاروں کو ہم سے ملائیں گے۔ لوگوں نے بتایا کہ نیتن یاہو نے تسلیم کیا کہ ہ و قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کے تبصروں کی حمایت نہیں کرتے۔ حال ہی میں ہنیگبی نے کہا تھا کہ اسرائیل اس دشمن سے کبھی بات نہیں کرے گا جسے ہم نے روئے زمین سے مٹانے کی قسم کھائی ہے۔

You Might Also Like

جج کا صدر ٹرمپ کے خلاف سخت ریمارک، پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی پرروک لگائی
فلسطینی جنگجو غزہ جنگ میں زیادہ جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں: امریکی تھنک ٹینک
بڑا حادثہ: مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 سے زائد افراد ہلاک
کرنسی سے لدا فوجی طیارہ ایل آلٹو میں گر کر تباہ، 15 ہلاک اور شاہراہ پر افراتفری
اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر غیر قانونی تعمیرات کی منظوری بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article گلوبل مارکیٹ سے کمزور ی کے رجحان، ایشیائی مارکیٹوں میں بھی گراوٹ
Next Article جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام کشتواڑ میں مفت طبی کیمپ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?