گلوبل مارکیٹ سے کمزور اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار
نئی دہلی، 21 دسمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکٹی سے آج کمزور رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران منافع وصولی کے دباو کی وجہ سے امریکی بازار 1 فیصد سے زیادہ کی کمی کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز فی الحال سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے، لیکن کاروبار کے آخری گھنٹوں میں فروخت کے دباو کی وجہ سے ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ پر منافع وصولی کا دباو تھا۔ تقریباً 7 ہفتوں کی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے امریکی بازار میں زبردست فروخت کی جس کی وجہ سے ڈاو جونز 475 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,716.87 پوائنٹس کی سطح پر آخری سیشن کے کاروبار کا اختتام ہوا۔ اس انڈیکس کے تمام بڑے 11 شعبے گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 168.85 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد گر کر 14,834.37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز اس وقت 0.24 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 37,171.57 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی رہی لیکن آخری وقت میں منافع وصولی کے دباو کی وجہ سے ڈی اے ایکس انڈیکس کمی کے ساتھ بند ہوا۔ یہ انڈیکس 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 16,733.05 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایف ٹی ایس ای انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا اختتام 1.01 فیصد اضافے کے ساتھ 7,715.68 پوائنٹس پر کیا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 7,583.43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار نظر آرہا ہے۔ ایشیا کی 9 بازاروں میں سے 3 کے انڈیکس میں معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار دیکھا جا رہا ہے، جب کہ 6 انڈیکس میں کمی کا رجحان ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 3,112.53 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 1,403.57 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 2,906.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف گفٹ نفٹی 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 21,151 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.24 فیصد گر کر 16,573.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ نکیئی انڈیکس بھی اب تک کاروبار میں 548.70 پوائنٹس یعنی 1.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 33,127.24 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 103.57 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد گر کر 17,531.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.77 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 2,594.11 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.32 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,196.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
