نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 79 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 73 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن ابتدائی تجارت میں بریٹ کروڈ 0.29 ڈالر یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 78.59 ڈالر فی بیرل پرٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.18 ڈالر یعنی 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 72.86 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
