نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازارمیں چاندی نے بھی آج زوردار مضبوطی دکھائی ہے ۔ آج کی مضبوطی کی وجہ سے یہ چمکدار دھات ایک بار پھر اپنی آل ٹائم ہائی قیمت کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ چنئی اور حیدرآباد میں چاندی آج 2 لاکھ روپے فی کلو گرام کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آج کی مضبوطی کی وجہ سے ملک کی مختلف صرافہ بازاروں میں چاندی 187700 روپے فی کلو گرام سے لے کر 200000 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہی ہے۔
آج دہلی میں چاندی کی قیمت 3100 روپے فی کلو گرام بڑھ کر 191000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ممبئی، احمد آباد اور کولکاتا میں چاندی 190800 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جے پور، سورت اور پونے میں چاندی 191100 روپے فی کلو کی سطح کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بنگلورو میں چاندی 191300 روپے اور پٹنہ اور بھونیشور میں 190900 روپے فی کلو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ملک میں چاندی کی سب سے زیادہ قیمت چنئی اور حیدرآباد میں ہے جہاں یہ چمکدار دھات آج 200000 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
صرافہ بازار کے ماہر مینک موہن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے چاندی ایک بار پھر اپنے اب تک کی بلند ترین سطح پر واپس آنے لگی ہے۔ آج بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 58.75 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ صنعتی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ زیورات کے شعبے میں چاندی کی مانگ بھی پچھلے کچھ دنوں سے بڑھ رہی ہے۔ یہ اضافہ براہ راست بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں چاندی کی قیمت سے ظاہر ہوتا ہے۔
مینک موہن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 63 سے 65 ڈالر فی اونس تک بڑھ سکتی ہے۔ تاہم اس اضافے کے بعد منافع وصولی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا، سرمایہ کاروں کو فی الحال اپنی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرنے میں محتاط رہنا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
