نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ اورنگ آباد (سمبھاجی نگر)، مہاراشٹر میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی (اے یو آر آئی سی) میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے 20,000 مربع فٹ کے علاقے میں ایک نیا ہنر مندی کا مرکز( اسکل سینٹر ) قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ امردیپ سنگھ بھاٹیہ، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت سمبھاجی نگر کے دورے کے دوران اس اقدام کے بارے میں جانکاری دی۔
اس دوران انہوں نے خطے میں صنعتی انفراسٹرکچر اور اسٹارٹ اپ کی ترقی کا جائزہ لیا۔ سکریٹری نے تحقیق اور ترقی مراکز اور عالمی قابلیت کے مراکز میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی کو جدت اور اعلیٰ قدر کی تخلیق کا عالمی مرکز بنایا جائے۔
اسٹیک ہولڈرز نے اورنگ آباد-حیدرآباد-چنئی کے درمیان بہتر رابطہ، مرمت اور دیکھ بھال کی سہولت، وندے بھارت ٹرمینل کی تعمیر، بڈکن میں بہتر لاجسٹک رسائی، جالنا اور ولوج کے درمیان لوکل ٹرین سروس، مہاراشٹرا اربن ڈیولپمنٹ اتاھرٹی کے ذریعے سستی رہائش اور وقف کیمیکل زون کی ترقی جیسی سفارشات پیش کیں۔ اس کے علاوہ، صنعتوں کے لیے زمین کی ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے، اسٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد اراضی ریزرو کرنے اور اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی میں نرم انفراسٹرکچر اور اسکل ڈیولپمنٹ کو مضبوط کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / عبدالواحد
