نئی دہلی، 15 دسمبر ( ہ س)۔ آڈی انڈیا نے ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ملک کا پہلا آر ای پاورڈ الٹرا فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کھول دیا ہے۔ اسے چارج زون کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک الیکٹرک گاڑی کو 360کے ڈبلیو بجلی فراہم کرنے کے لیے 450کے ڈبلیو کی کل صلاحیت ہے۔ یہ چارجر اعلی کارکردگی اور صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے 500 ایم پی ایس لیکوڈ کولڈ گن سے لیس ہے۔
یہاں جاری کردہ ایک پریس بیان میں آڈی اے جی کے سیلز ریجن اووسیز کے سینئر ڈائریکٹر الیگزینڈر وان والڈن برگ- ڈریسل نے کہا کہ اس کی شروعات کل شروع کی گئی۔ اس چارجنگ اسٹیشن پر 114کے ڈبلیو ایچ بیٹری (ہندوستان میں مسافر گاڑی میں نصب سب سے بڑی بیٹری) کے ساتھ آڈی کیو8 55ای -ٹران صرف 26 منٹ میں 20 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ الٹرا فاسٹ چارجنگ ‘ای-ٹرون ہب’ مکمل طور پر گرین اینرجی سے چلتا ہے۔ اس میں شمسی چھت ہے جو ’ای-ٹرون ہب‘ کو روشن کرنے سمیت اسٹیشن کی بجلی کی دیگر ضروریات کو بھی پورا کرتی ہے۔
جرمن کار ساز کمپنی آڈی انڈیا کے سربراہ بلبیر سنگھ ڈھلن نے کہا کہ ‘ای ٹرون ہب’ میں کار کو چارج کرنے کے دوران آرام کرنے کے لیے لاونج کی سہولت موجود ہے۔ آڈی ای -ٹران کے مالکان اپنی مائی آڈی کنیکٹ ایپ کے ذریعے یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ چارج زون کے بانی اور سی ای او کارتیکیہ ہریانی نے آڈی انڈیا کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
