نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج پازیٹیورجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں عام طور پر تیزی کا ماحول تھا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کے ساتھ کاروبار کرنے کے بعد بند ہوئے۔ دوسری جانب ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہوتا نظر آرہا ہے۔
وال اسٹریٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران مثبت ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ تاہم، کاروبار کے آخری گھنٹوں میں تیز منافع وصولی کی وجہ سے، امریکی مارکیٹ انڈیکس ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز گزشتہ سیشن کے دوران 520 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 4,555.57 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ دوسری جانب آخری لمحات کی فروخت کے باعث نیس ڈیک 0.59 فیصد کمی کے ساتھ 14,174.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں بھی تیزی کا ماحول قائم رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 7,453.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.59 فیصد چھلانگ لگا کر 7,310.77 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 16,215.43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہوتا دیکھا گیا۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 3 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جب کہ 6 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 99 پوائنٹس یعنی 0.49 فیصد کے اضافے کے ساتھ 20,358 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکئی انڈیکس 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 33,505.98 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آیا۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.36 فیصد بڑھ کر 3,084.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ہینگ سینگ انڈیکس 122.89 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,919.99 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 1.03 فیصد گر کر 2509.21 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ 17,424.91 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.01 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 1,380.06 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.39 فیصد گر کر 7,053.46 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.33 فیصد گر کر 3,019.84 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکر رہے ہیں ۔
ہندوستھا ن سماچار
