نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ ٹاٹا کی زیرقیادت ایئر لائن ایئر انڈیا کا پہلا وائیڈ باڈی ایئربس A350-900 طیارہ ہفتہ کو ہندوستان پہنچا۔ طیارہ ٹولوز، فرانس سے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اڑان بھرا اور تقریباً 1:47 بجے نئی دہلی ہوائی اڈے پر اترا۔ اس طیارے کو فرانس سے ہندوستان پہنچنے میں 7 گھنٹے 47 منٹ لگے۔
ایئر انڈیا نے ایکس پوسٹ پر جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں لکھا، ہندوستان کا پہلا ایئربس A350-900 ایک جرات مندانہ، نئے انداز میں ایئر انڈیا کے پاس آیا ہے اور دہلی ایئرپورٹ پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ ایئر انڈیا کا نیا ٹچ ڈاؤن ہے۔ ایک نئے، ابھرتے ہوئے ہندوستان کے لیے۔
قابل ذکر ہے کہ ایئر لائن نے 470 طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔ اس کے تحت ایئر انڈیا کو فرانسیسی کمپنی ایئربس سے 250 طیارے اور امریکی کمپنی بوئنگ سے 220 طیارے ملیں گے۔ 31 طیارے اس سال کے آخر تک سروس میں ہوں گے جبکہ باقی طیارے 2025 کے وسط تک پہنچ جائیں گے۔ اس ڈیل کو ڈی جی سی اے سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ اس وقت ایئر انڈیا کے بیڑے میں 120 طیارے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
