نئی دہلی، 4 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 74 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے پہلے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 0.50 ڈالر یعنی 0.63 فیصد کی کمی کے ساتھ 78.38 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.45 ڈالر یعنی 0.62 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.61 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
