• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > گلوبل مارکیٹ میں شدید مندی، ایشیائی بازاروں پر بھی دباو
Business

گلوبل مارکیٹ میں شدید مندی، ایشیائی بازاروں پر بھی دباو

CliQ INDIA
Last updated: October 19, 2023 3:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ،امریکی بانڈ ایلڈ میں اضافے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث دنیا بھر کی شیئر مارکیٹوں پر دباوبڑھ گیا ہے۔ وال اسٹریٹ انڈیکس گزشتہ سیشن کے دوران ایک فیصد سے زیادہ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز میں آج معمولی ریکوری ہوتی نظر آرہی ہے۔ اسی طرح یورپی مارکیٹ انڈیکس میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران تقریباً ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایشیائی بازار بھی آج مسلسل دباو میں کاروبار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بانڈ ایلڈ میں اضافے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ انڈیکس پر واضح طور پر نظر آیا۔ دن کے کاروبار کے بعد ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.34 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,314.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 219.45 پوائنٹس یعنی 1.62 فیصد کی کمی کے ساتھ 13,314.30 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈاو جونز فیوچرز آج 0.15 فیصد گر کر 33,615.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکی بانڈ ایلڈ میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 10 سال کا بانڈ ایلڈ 4.9 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ 16 سالوں میں بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح 2 سالہ ٹریزری ایلڈ 5.22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ 2016 کے بعد 2 سال کی ٹریزری ایلڈ کی بلند ترین سطح ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں جاری ہونے والے معاشی اعداد و شمار کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار فروخت کر کے اپنا پیسہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی مارکیٹ کی طرح یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار جاری رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 87.21 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,588 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.91 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,965.99 پوائنٹس پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 156.78 پوائنٹس یعنی 1.04 فیصد گر کر 15,094.91 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج مسلسل کمزوری قائم ہے۔ ایشیا کی تمام 9 بازاروں کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 19,568.50 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں 0.15 فیصد کی کمی ہوئی اور 16,416.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ نکئی انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 557.51 پوائنٹس یعنی 1.74 فیصد گر کر 31,484.74 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس بھی 345.77 پوائنٹس یعنی 1.95 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 17,386.75 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

ایشیائی بازاروں میں، کوسپی انڈیکس بھی اس وقت 1.77 فیصد کی کمی کے ساتھ 2419.01 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.23 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,021.55 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس فی الحال 1.14 فیصد کمی کے ساتھ 3,100.92 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.92 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,424.63 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.80 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,872.18 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

صرافہ بازار میں مندی کا رجحان ، سونا سستا ، چاندی بھی کمزور
دیوالی سے پہلے ملک کے صرافہ بازاروں میں سست کاروبار
صرافہ بازار میں گراوٹ کے باعث سونا 800 روپے سستا، چاندی بھی کمزور
وزیر خزانہ یکم اپریل کونیتیاین سی اے ای آر اسٹیٹ اکنامک فورم پورٹل کا آغاز کریں گی | BulletsIn
سات دن سے جاری گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article اجودھیا: ہنومان گڑھی میں سادھو کا گلا دبا کر قتل
Next Article نیپال کے نائب وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران دل کا دورہ، حالت خطرے سے باہر
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?