پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں، خام تیل تقریباً 77 ڈالر فی بیرل
نئی دہلی، 16 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 77 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپےاور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے آخری کاروباری روز برینٹ کروڈ 0.06 ڈالر یعنی 0.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 76.55 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.15 ڈالر یعنی 0.21 فیصد گر کر 71.43 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
