این آئی اے فوجی کیمپ میں گرینیڈ دھماکے کی تحقیقات کرے گی
جورہاٹ (آسام)، 16 دسمبر (ہ س)۔ این آئی اے جورہاٹ میں فوجی چھاونی میں ہوئے گرینیڈ دھماکے کی تحقیقات کرے گی۔ جانچ ایجنسی این آئی اے کی ایک ٹیم جورہاٹ بم دھماکہ کیس کی جانچ کے لئے آج آسام پہنچے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی شام جورہاٹ میں ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا تھا اور فائرنگ کی گئی تھی۔ واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ خود ساختہ الفا (سیلف) کمانڈر پریش برووا نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ دریں اثنا جورہاٹ پولیس نے جورہاٹ کے قریب ٹیوک سے ایک 20 سالہ شخص ارندم بورا کو حراست میں لیا ہے۔ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
