نئی دہلی ، یکم نومبر (ہ س)۔
دیوالی سے پہلے پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہوائی جہاز کے ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) میں 6,854.25 روپے فی کلو لیٹر یا 5.8 فیصد کی کمی کی ہے۔ یہ کمی ایوی ایشن فیول کی قیمت میں لگاتار چار اضافے کے بعد کی گئی ہے۔ نئی شرحیں نافذ ہو گئی ہیں۔بدھ کو پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، دارالحکومت نئی دہلی میں ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمت 1,18,199.17 روپے فی کلو لیٹر سے 6,854.25 روپے کم ہو کر 1,11,344.92 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں اے ٹی ایف کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کولکتہ میں اے ٹی ایف 6,812.63 روپے کم ہو کر 1,19,884.45 روپے فی کلو لیٹر پر آ گیا ہے ، جو پہلے 1,26,697.08 روپے فی کلو لیٹر تھا۔ اسی وقت ، ممبئی میں اے ٹی ایف 6,470.42 روپے سستا ہو کر 1,04,121.89 روپے فی کلو لیٹر ہو گیا ہے ، جو پہلے 1,10,592.31 روپے فی کلو لیٹر تھا۔ اسی طرح، چنئی میں اے ٹی ایف کی قیمت 7,044.95 روپے سستی ہو کر 1,15,378.97 روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے ، پہلے یہ 1,22,423.92 روپے فی کلو لیٹر تھی۔اس طرح ایوی ایشن فیول کی قیمت میں تقریباً چھ فیصد کمی کی گئی ہے۔ اے ٹی ایف کی قیمتوں میں کمی سے ایئرلائن کمپنیوں پر بوجھ کم ہوا ہے۔ دراصل ، اے ٹی ایف کا ایک ہوائی جہاز کی آپریٹنگ لاگت کا 40 فیصد حصہ ہوتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
