پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کے قریب
نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ حالانکہ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 1.18 ڈالر یعنی 1.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 80.86 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.95 ڈالر یعنی 1.23 فیصد کمی کے ساتھ 76.15 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
