نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جنوری سے اکتوبر 2023 کے دوران گھریلو ایئر لائنز کے ذریعے مسافروں کی تعداد 1254.98 لاکھ تھی۔گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد 988.31 لاکھ تھی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق اس طرح ملکی ایئر لائنز نے 26.98 فیصد سالانہ اور 10.78 فیصد ماہانہ اضافہ درج کیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
