اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں بند، سینسیکس 188 پوائنٹس گرا
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ ہفتے کے آخری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ اتار۔چڑھاؤ کے درمیان سرخ رنگ پر بند ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 187.75 پوائنٹس گر کر 65,794.73 پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 33.40 پوائنٹس یا 0.17 فیصد کی کمی کے ساتھ 19,731.80 پر بند ہوا۔
سینسیکس کے 30 حصص میں سے 20 شیئروں میں کمی ہوئی، جبکہ 10 شیئروں میں اضافہ دیکھا گیا۔ تجارت کے دوران آر بی آئی کے نئے رہنما خطوط کا اثر نظر آیا اور بینکنگ شیئروں کی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ رہا۔ اسی طرح، نفٹی میں، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ایکسس بینک کے حصص تین فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
ایک دن پہلے جمعرات کو سینسیکس 306.55 پوائنٹس یا 0.47 فیصد کے اضافے کے ساتھ 65,982.48 پر بند ہوا تھا اور نفٹی 89.75 پوائنٹس یا 0.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19,765.20 پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
