شیئر مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن گراوٹ، سرمایہ کاروں کو 64 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان
نئی دہلی، 18 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن دباؤ میں رہنے کے بعد گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ آج کا کاروبار کمزوری کے ساتھ شروع ہوا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے میں زبردست فروخت کے باعث شیئر بازار میں 1 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی تھی تاہم صبح 10 بجے کے بعد خریداری کی حمایت کے باعث بازار حصص نچلی سطح سے کافی حد تک بحال ہوگئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.44 فیصد اور نفٹی 0.51 فیصد نیچے بند ہوا۔
آج مارکیٹ کی کمزوری کی وجہ سے حصص بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 64 ہزار کروڑ روپئے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی تجارت کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 369.71 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ جبکہ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 370.35 لاکھ کروڑ روپئے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 64 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 481.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 71,018.86 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں معمولی خریداری کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا ہمہ گیر دباؤ رہا اور انڈیکس 835.26 پوائنٹس گر کر 70,665.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ سلسلہ بعد میں بھی جاری رہا جس کی وجہ سے سینسیکس 313.90 پوائنٹس گر کر 71,186.86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے آج 157.75 پوائنٹس گر کر 21,414.20 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس صبح 10 بجے تک 286.40 پوائنٹس گر کر 21,285.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد خریداروں نے تیزی سے خریداری شروع کردی۔ اس کی وجہ سے، انڈیکس نچلی سطح سے تقریباً 250 پوائنٹس بحال ہوا اور دوپہر ایک بجے سے تھوڑا پہلے 21,539.40 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ انڈیکس پھر گر گیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد نفٹی 109.70 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 21,462.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پورے دن کے کاروبار کے بعد، بازار حصص کے بڑے شیئروں میں سے، سن فارماسیوٹیکلز 2.83 فیصد، سیپلا 2.24 فیصد، ٹیک مہندرا 2.14 فیصد، ٹاٹا موٹرز 1.68 فیصد اور ایکسس بینک 1.40 فیصد کے اضافے کے ساتھ سرفہرست 5 منافع اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، ایل ٹی مائنڈ ٹری میں 10.72 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 3.34 فیصد، این ٹی پی سی میں 3.23 فیصد، ٹائٹن کمپنی میں 2.49 فیصد اور ایشین پینٹس 2.42 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے سرفہرست 5 نقصان اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
