بدایوں، 18 جنوری( ہ س) ۔
بدایوں ضلع کے بسولی کوتوالی پولیس نے ایس او جی کے ساتھ مل کر ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا اور بریلی سے دو ملزمین کو گرفتار کیا۔ جبکہ تھانہ سول لائن نے چوری کی وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے چار چوروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آلوک پریادرشی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کی اور دونوں واقعات کا انکشاف کیا۔
پہلے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس او جی اور بسولی کوتوالی پولیس نے بریلی کے رہنے والے توحید عرف ٹیٹو اور آصف کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلا رہے تھے۔ ایس ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دو ملزمین سے پانچ پستول ، بندوقیں اور ہتھیار بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ یہ لوگ ہتھیار بنا کر گاؤں والوں میں تقسیم کرتے تھے۔
دوسری جانب تھانہ سول لائن نے چوری کی وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے خوشی محمد، عظیم عرف شاہ رخ، سہیل حسن عرف ڈبو کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے اور چار چوروں کو گرفتار کرکے کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی آلوک پریہ درشی نے بتایا کہ چوری کے واقعات سول لائن تھانہ علاقہ میں مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔ اس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے خوشی محمد، عظیم عرف شاہ رخ، سہیل، حسن عرف ڈبو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار چوروں سے ایک غیر قانونی پستول، دو غیر قانونی چاقو بھی برآمد کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
