خام تیل 78 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں
نئی دہلی، 19 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 78.02 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 72.40 ڈالر فی بیرل ہے۔ حالانکہ عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول کی قیمت102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر برینڈ کروڈ کی قیمت 0.07 ڈالر یعنی 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 78.02 ڈالر فی بیرل پر چل رہی ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.07 یعنی 0.10 فیصد کی کمی کے ساتھ 72.40 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
