نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ تاہم، ڈاو¿ جانز فیوچرز آج کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کے دباوکی وجہ سے یورپی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر فروخت کا دباو ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران، وال اسٹریٹ کے تینوں انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 4,697.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 14,524.07 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہسیشن کا کاروبار ختم کیا۔ دوسری جانب، ڈاو¿ جانز فیوچرز آج 142.27 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد کی کمی کے ساتھ 37,323.85 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاربھی دباو میں کاروبار کر تے رہے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.44 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,689.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.40 فیصد گر 7,420.69 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.14 فیصد کی کمی کے ساتھ 16,594.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار آج عام طور پر دباو میں ہیں۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے صرف 2 کے انڈیکس ہی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں، جب کہ 6 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے آج نکئی انڈیکس میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس اس وقت 0.10 فیصد اضافے کے ساتھ 3,187.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.44 فیصد اضافے کے ساتھ 17,596.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب گفٹ نفٹی 75 پوائنٹس یعنی 0.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 21,703 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.37 فیصد گر کر 2,568.60 پوائنٹس پر آگیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 337.99 پوائنٹس یعنی 2.04 فیصد کی زبردست کمی کے ساتھ 16,197.34 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.83 فیصد گر کر 1,416.06 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.37 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,323.67 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.92 فیصد کی کمی کے ساتھ 2,902.40 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
