نئی دہلی ، 26 دسمبر (ہ س)۔
این ایل سی انڈیا لمیٹڈ، وزارت کوئلہ، حکومت ہند کے تحت، تمل ناڈو کے چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ میں 4.30 کروڑ روپے کا تعاون کیا۔ اس میں این ایل سی انڈیا کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کے طور پر 2.30 کروڑ روپے شامل ہیں۔یہ امداد چنئی اور اس سے ملحقہ اضلاع تروولور ، کانچی پورم اور چنگل پٹو میں طوفان مچونگ اور توتیکورن کے جنوبی اضلاع میں حالیہ بے مثال بھاری بارشوں کی وجہ سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دی گئی ہے۔
این ایل سی انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پرسنا کمار موٹوپلی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو 4.30 کروڑ روپے کا چیک سونپا۔ اس موقع پر تمل ناڈو گورنمنٹ سکریٹریٹ کے چیف سکریٹری شیو داس مینا بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
