امپھال، 15 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔ ذرائع نے آج بتایا کہ سنیچر کو سیکورٹی فورسز نے منی پور کے مشرقی امپھال، مغربی امپھال، چورا چند پور، تھوبل، بشنو پور اور کاکچنگ اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں ہتھیار ضبط کئے۔
آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع سے دو ایس ایل آر، ضلع کاکچنگ سے تین پوائنٹ تھری زیرو رائفلیں اور دو مقامی طور پر بنائے گئے پائپ بم برآمد کیے۔
دریں اثنا، پولیس نے امپھال مغربی ضلع میں چھاپہ مارا اور ہفتہ کو کے وائی کے ایل عسکریت پسند تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دہشت گرد کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، سات گولیوں والا میگزین، ایک موبائل فون اور 60 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔
منی پور پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار جنگجو مختلف لوگوں سے بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ رقم بھی کسی کے مطالبے پر برآمد کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
