نئی دہلی ، 18 نومبر (ہ س)۔
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں معاشی تفاوت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کے لیے مودی حکومت ذمہ دار ہے لیکن یہ حکومت یہ ماننے کو تیار نہیں ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ہفتہ کو ایک اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو برباد کیا جا رہا ہے۔ کورونا کے دور کے بعد دو سالوں میں 40 ہزار 175 مینوفیکچرنگ کمپنیاں بند ہو چکی ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعظم کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ وہ اپنی تقریر کے دوران ان مسائل پر بات نہیں کرتے۔
رمیش نے آج ایکس پر لکھا کہ ملک میں بڑی کمپنیاں بڑھ رہی ہیں اور چھوٹی کمپنیاں مر رہی ہیں۔ اس سے ایک بار پھر ہماری بات ثابت ہوتی ہے ، جو ہم بھارت جوڑو یاترا کے وقت سے لگاتار کہہ رہے ہیں کہ مودی حکومت میں ملک میں معاشی تفاوت تیزی سے بڑھی ہے۔
ہندوستھان سماچار
