امپھال، 26 فروری ۔ منی پور میں، منی پور پولیس اور آسام رائفلز کی مشترکہ کارروائی میں افیون کی 9 ایکڑ کھیتی کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ٹینگنوپل پولیس اسٹیشن سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال مشرق میں کھدائی کھلان گاؤں کے پہاڑی سلسلے میں پوست کی نو ایکڑ پر کاشت کو تباہ کر دیا۔
یہ کارروائی ایس ڈی ایم، ٹی پی ایل کی موجودگی میں کی گئی۔ اس فارم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 3(2) 2024 TPL PS u/s 18(B) ND&PS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
آج میڈیا کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اس قابل ستائش کام کے لیے ایس کے جان لامکانگ، ایم پی ایس، ڈی ایس پی (ایچ کیو) ٹی پی ایل، تھرڈ آسام رائفلز اور محکمہ جنگلات، ٹینگنوپال کی قیادت میں ٹینگنوپال ڈسٹرکٹ پولیس ٹیم کی تعریف کی۔
قابل ذکر ہے کہ منی پور میں اس سال اب تک دو سو ایکڑ سے زیادہ افیون اور بھنگ کی کاشت کو سیکورٹی فورسز نے تباہ کیا ہے۔
