بھوپال، 25 نومبر (ہ س)۔
راجدھانی بھوپال میں رشوت ستانی معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ سی بی آئی نے بی ایس این ایل کور نیٹ ورک کے جنرل منیجر کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم جنرل منیجر نے چارج شیٹ سے نام ہٹانے کے عوض 40 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ پہلی قسط کے 15000 روپے لیتے ہوئے سی بی آئی نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
جانکاری کے مطابق اپنے دفتر میں تعینات جونیئر ٹیلی کام آفیسر روجگ ساہو نے بی ایس این ایل کے سلطانیہ روڈ آفس میں تعینات جنرل منیجر مہیندر سنگھ کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مہیندر نے انہیں چارج شیٹ جاری کی ہے۔ چارج شیٹ سے نام ہٹانے کے عوض جنرل منیجر مہیندر 40 ہزار روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ عدم ادائیگی پر کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جانچ کے بعد شکایت درست ملی تو سی بی آئی نے ملزم جنرل منیجر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا۔ جمعہ کی رات سی بی آئی نے شکایت کنندہ کو رشوت کی پہلی قسط 15,000 روپے کے ساتھ ملزم مہیندر کے پاس بھیجا۔ جیسے ہی مہیندر نے رشوت کی رقم لی، سی بی آئی نے فوراً اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ پوری کارروائی سلطانیہ روڈ پر واقع بی ایس این ایل کے دفتر میں کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ
