نئی دہلی، 26 فروری ۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھا و کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 82 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 77 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہاہے۔ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میںبرینٹ کروڈ ہفتے کے پہلے دن ابتدائی تجارت میں 0.40 ڈالر یعنی 0.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 81.22 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.43 ڈالر یعنی 0.56 فیصد کمی کے ساتھ 76.06 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
