بڑا حادثہ: مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 سے زائد افراد ہلاک
مالی، 25 جنوری (ہ س)۔ مغربی افریقہ کے ملک مالی میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں پیش آیا لیکن بدھ کو حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر حادثے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔
حکومت کے نیشنل جیولوجی اینڈ مائننگ ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئر اہلکار کریم برتھے کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو جنوب مغربی کولیکورو علاقے کے کنگابا ضلع میں پیش آیا۔ منگل کو مائنز منسٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہو نے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بدھ کو واضح کیا گیا کہ اس حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری رہنے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کانکنی وزارت نے کانکنی کی جگہوں کے قریب رہنے والی برادریوں سے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
