ریاض،03اگست(ہ س)۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے قابض اسرائیلی حکام کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے اقدامات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتے ہیں۔وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کی ان کارروائیوں کو روکے، جو بین الاقوامی قوانین اور عالمی روایات کی صریح خلاف ورزی ہیں اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan
