ڈی آئی جی اہلکاروں سمیت کئی پولیس افسران 24 جنوری کو اعزاز سے ہوں گے سرفراز
۔ ملک کے بہترین تھانوں میں صاحب گنج کی مرزا چوکی کوملا ساتواں مقام
صاحب گنج، 20 جنوری (ہ س)۔ صاحب گنج ضلع کے مرزا چوکی تھانے کو ملک کے بہتر تھانوں کی فہرست میں ساتواں اور ریاست میں پہلا مقام ملا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایک فہرست جاری کی ہے۔
اس موقع پر صاحب گنج کے موجودہ ایس پی نوشاد عالم، موجودہ ایس پی انورنجن کسپوٹا تھانہ انچارج مرزا چوکی تھانہ سمیت کئی دیگر پولیس افسران کو جھارکھنڈ کے ڈی جی پی اجے کمار سنگھ اعزاز سے سرفرازہوں گے۔ 24 جنوری کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں سب کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے حال ہی میں ملک بھر میں 80 سے زیادہ مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران ان پولیس اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی جنہوں نے بہتر کام اور دیکھ بھال سمیت کئی پوائنٹس پر اچھے نمبر حاصل کئے۔ اس کے بعد مرزاچوکی تھانہ کو ملک کے ٹاپ 10 تھانوں کی فہرست میں شامل کیاگیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
