نئی دہلی، 09 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان اور عمان کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کے لیے بات چیت کا اگلا دور 16 جنوری سے ہوگا۔ اس معاہدے کو باضابطہ طور پر جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے ) کا نام دیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے منگل کو یہمعلومات دی۔
دونوں فریقوں کے درمیان ایک باضابطہ جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لیے اس سے قبل بات چیت ہو چکی ہے۔ اس معاہدے پر رواں ماہ ہی دستخط ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک میں عمان ہندوستان کے لیے تیسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے۔
ہندوستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارت مالی سال 2022-23 میں 12.39 ارب امریکی ڈالر تھی، جب کہ مالی سال 2018-19 میں یہ 5 ارب امریکی ڈالر تھی۔ ہندوستان کی عمان کو برآمدات مالی سال 2018-19 میں 2.25 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2022-23 میں 4.48 ارب امریکی ڈالر پہنچ گئی ہیں۔ اسی طرح، مالی سال 2022-23 میںعمان سے ہندوستان کی درآمدات تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر تھی۔
ہندوستھان سماچار
