نئی دہلی، 03 نومبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاوکا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 88 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 83 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.32 ڈالر یعنی 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 87.17 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.38 ڈالریعنی 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 82.82 ڈالرفی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
