نوادہ ، 9 جنوری (ہ س)۔
نوادہ ریلوے اسٹیش سے پیرکی دیررات ایک مبینہ صحافی کو ایکسائز پولیس نے 27 بوگل انگریزی شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔ صحافی کے پاس سے ایکسائزپولیس نے نوبہار دوت اخبار کا آئی ڈی کارڈ بھی برآمد کیا ہے۔ حالانکہ برآمد آئی ڈی کی میعاد ختم ہو چکی ہے ۔
اس سلسلے میں ایکسائز سپرنٹنڈنٹ انیل کمار آزاد نے بتایا کہ گرفتار آکاش کے قبضے سے رائل سٹیگ 750 ملی لیٹر کی 7 بوتل، امپیریل بلیو 750 ملی لیٹر کی 10 بوتل اور ایکوننگ وائٹ 750 ملی لیٹر کی 10 بوتل، کل 27 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ جس کی مقدار 20.250 لیٹر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مبینہ صحافی کو انگریزی شراب کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
