منی پور میں 170 گرام براون شوگر کے ساتھ اسمگلر گرفتار
امپھال، 0 جنوری (ہ س)۔ منی پور کے سینا پتی ضلع میں پولیس کے ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک اسمگلر کو بھاری مقدار میں براون شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ منی پور پولیس کی طرف سے آج دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق سینا پتی ضلع پولیس نے ماونٹ سیون سینا پتی ایچ آر سیکنڈری اسکول کے قریب کوکواتا تھنگیل لیئیکائی کے رہنے والے محمد سمیر الدین (26) کو ماروتی آلٹو کار (اے ایس-20 وائی- 8798) میں 170 گرام وزنی مشتبہ براون شوگر والے 15 صابندانی لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مزید تفتیش کے لیے سینا پتی تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
