گیا، 10 جنوری(ہ س)۔
بہار کی گیا پولیس نے بدنام زمانہ مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ 50,000 روپے کا یہ انعامی بدمعاش گزشتہ ایک سال سے مختلف معاملوں میں مفرور تھا۔ پولیس گرفتاربدمعاش کو تلاش کر رہی تھی لیکن یہ شاطربدمعاش مسلسل چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہورہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک سی ایس پی آپریٹر سے 5.5 لاکھ روپے لوٹنے کے علاوہ اس کے ذریعہ مختلف واردات کو بھی انجام دیا گیا ہے۔ واردات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئےاس کی تلاش کی جارہی تھی ۔لیکن یہ بدمعاش فرار ہونے میں کا میاب ہوجارہا تھا۔ وہیں ٹیکنیکل سیل کی مدد سے پولیس ٹیم مسلسل اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
اس دوران گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی کو اطلاع ملی کہ ایک بدنام زمانہ مجرم جو ٹاپ 20 میں بھی شامل ہے ، وہ سوریہ منڈل چیک پوسٹ پر آیا ہواہے۔ اطلاع کے بعد گیا ایس ایس پی نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ چھاپہ مار ی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرم نتیش کمار باراچٹی تھانہ علاقہ کے تلیا خورد گاؤں کا رہنے والا ہے۔
اس سلسلے میں گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ نتیش ٹاپ 20 میں شامل ہیں ۔ ان پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس کی مجرمانہ تاریخ کی چھان بین کر رہی ہے۔ کئی معاملات میں اس کا ملوث ہونا پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتاری کے بعد اس نے کچھ دیگر معاملوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
