میجر جنرل آر کے سچدیوا نے این سی سی ٹریننگ اکیڈمی نگروٹہ کا دورہ کیا
جموں، 3 جنوری (ہ س)۔ این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر کے سچدیوا نے نگروٹہ میں این سی سی ٹریننگ اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران میجر جنرل نے این سی سی کیڈٹس سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اُن کو بتایا گیا کہ یہ کیڈٹس گزشتہ پانچ دنوں سے مستعدی سے سی اے ٹی سی سے گزر رہے ہیں۔
میجر جنرل سچدیوا نے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور نوجوان این سی سی کیڈٹس کے ساتھ اپنی بصیرت اور تجربات کا اشتراک کیا۔ جنرل سچدیوا نے این سی سی کیڈٹس کی لگن اور عزم کی ستائش کی اور ان کی تربیت میں نظم و ضبط، قیادت اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں اور این سی سی کی اقدار کو مجسم بنائیں۔میجر جنرل آر کے سچدیوا کا دورہ نوجوان کیڈٹس کو تیار کرنے اور ان میں حب الوطنی اور قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
